نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اڑی سیکٹر پر حملے پر بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا کہاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر حملے پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جو بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے کی۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تاہم پاکستان نے اڑی سیکٹر حملے پر بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔ترجمان کےمطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی دفترخارجہ کوواضح طورپرپیغام دیا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے اورحملے کی دھمکیاں دینابندکرے ۔ مسئلہ کشمیرکومذاکرات سے حل کیاجائے ،تشدد سے یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کمشیر الزامات سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔ترجمان نے بتایاکہ بھارت نے ہائی کمشنرپردبائو ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن پاکستانی ہائی کمشنرپاکستان کے اصولی موقف پرڈٹے رہے ۔
اڑی سیکٹرحملہ ،پاکستانی اعلی عہدیدارکابھارت میں بیٹھ کرانڈیاکودبنگ پیغام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































