کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی ہے ۔ تاریخ ایسا میں ایسا پہلی سندھ اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کے بانی کے خلاف اسی کی پارٹی کے کسی بھی ممبر اسمبلی نے قرارداد پیش کی ہو ۔
قرارداد میں الطاف حسین کیخلاف پاکستان مخالف تقریر کرنے اور نقص امن کا ذریعے بننے اور عوام تشدد پر اکسانے کے معاملے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قرارداد میںبانی ایم کیو ایم کیخلاف آرٹیکل 6تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کی اجلاس میں ایم کیوایم کے علاوہ فنکشنل لیگ ، تحریک انصاف نے بھی قرارداد پیش کی ہے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاترگرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین میں یونٹ آفس اور سیکٹر آفس گرا دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مختلف رہنمائوں کو جیل سے بکتر بند گاڑیوں میں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لایا گیا ہے ۔
اسمبلی میں پیش کی گئی تمام قراردادوں کو متفقہ طور منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
ایم کیو ایم اپنے ہی بانی کیخلاف صف آرا ہو گئی ، بڑا مطالبہ کر دیا
21
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں