سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرمیں اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پرحملے کے بعد بھارت نے کنٹرول لائن پر گشت میں اضافہ کردیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی جنگی جنون کو ہوا دینے میں مصرف ہے ۔ادھر لائن آف کنٹرول پر قابض فوج کے گشت سے قریبی علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پرحملے کے بعد سے بھارت نے کنٹرول لائن پرپٹرولنگ بڑھا دی ہے ۔ بھارتی فوج کے مسلح دستوں کے گشت کے باعث قریبی علاقوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اُڑی فوجی کیمپ پرحملے میں سترہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے فوری بعد بغیرکسی ثبوت کے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کا الزام پاکستان پرلگادیاتھاجس کاپاکستان نے پھرپورجواب دیاہے ۔بھارتی فوج نے اپنے وزیراعظم نریندرمودی سے محدودپیمانے کی جنگ کی اجازت طلب کی ہے تاہم اب مودی سرکاراس معاملے کوطول دے رہی ہے تاہم بھارتی فوج نے کنڑول لائن پرگشت بڑھادیاہے ۔بعض غیرجانبدارمبصرین کے مطابق فوجی کیمپ پر حملہ بھارت کی اپنی چال ہوسکتی ہے تاکہ اقوام متحدہ میں کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر جواب دینے سے راہ فرار اختیار کی جاسکے۔