منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک پلیٹ بریانی کیلئےکروڑوں کا نقصان ۔۔۔ 22سالہ لڑکی کے اقدام نے قیامت کھڑی کر دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016 |

بنگلور(آئی این پی ) بھارت کی 2 ریاستوں کرناٹک اورتامل ناڈو میں پانی کی تقسیم پر شدید تنازع ہوا اور عدالتی حکم کے بعد کرناٹک میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ایک مخصوص بس کمپنی کی 60 سے زائد بسوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔ تاہم تازہ ترین تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایک 22 سالہ لڑکی نے محض ایک پلیٹ بریانی اور سو رو پے کیلئے فسادات کے دوران 42 بسوں کو آگ لگائی۔ 12 ستمبر کو کیے گئے حملوں کیلئے گرفتار کیے گئے 11 افراد میں سی بھگیا بھی شامل ہیں۔ مشتبہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نےبس کے عملے تک پر ڈیزل چھڑک دیا اور انہیں جلاے کی دھمکی دی۔ وقوعہ کے قریب واقع سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ عملے کی جانب سے بنائی گئی موبائل ویڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوئی اور پولیس نے ملزمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کو اشتعال دلایا۔تاہم سی بھگیا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کے دوستوں نے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے اسے ایک پلیٹ مٹن بریانی اور 100 روپے کی پیشکش کی تھی۔’بھگیا 12 ستمبر کی دوپہر کو گھر پہنچی ہی تھی کہ چن جاننے والے آئے اور اس سے مظاہرے میں حصہ لینے کا کہا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ دن کے اختتام پر اسے ایک پلیٹ بریانی اور 100 روپے دیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق فوٹیج میں دیگر خواتین کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کا دنگوں میں کوئی کردار تھا یا نہیں۔بنگلورو میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے 400 افراد میں بھگیا واحد خاتون ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…