ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

افغان مہاجرین ، وقت آگیا ،نوازشریف نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کر نے میں کر دار ادا کرے ٗ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر بات کرتے رہیں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج ٗ سکیورٹی اداروں اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام پاکستان اورافغانستان کے باہمی مفاد میں ہے ٗ پاکستان کی گروتھ ریٹ میں بہتری آئی اور اقتصادی حالت بہتر ہونا اچھی پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پیر کو یہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ٗدونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر ٗ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم ٗ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال ٗ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے کی صورتحال ٗدو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ٗ معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن بھی شریک تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات خطے میں امن کیلئے بہت ضروری ہیں ٗدہشتگردی کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات خصوصاً آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ٗ جان کیری نے کہا کہ خطے میں امن اور سیکیورٹی پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی معاشی کامیابیاں اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی سے تکمیل قابل تحسین ہے۔ تعلیم، پیداوار اور توانائی کے شعبوں میں پاکستان نے موثر اقدامات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیرخارجہ کو انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ریاستی سطح پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور اب تک 107 بے گناہ افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا جاچکا ہے وزیراعظم نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے جان کیری کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا وعدہ بھی یاد دلایا۔’’میرے سابق دور حکومت میں امریکی صدر کلنٹن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں مدد کریں گے اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنا وعدہ پورا کرے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر بات کرتے رہیں گے ۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی افواج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام پاکستان اورافغانستان کے باہمی مفاد میں ہے ٗ پاکستان کی گروتھ ریٹ میں بہتری آئی اور اقتصادی حالت بہتر ہونا اچھی پیش رفت ہے۔ بعد ازاں وزیر اعظم محمد نوازشریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی سے اقوام متحدہ کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی،اس دوران وزیراعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نئے ممبرز کی شمولیت کے حوالے سے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری تحفظ اور عدم پھیلاؤکی مضبوط پالیسی کے تحت نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے مثالی امیدوار ہے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں بہتر سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر روشنی ڈالی ۔نوازشریف نے اس موقع پر خصوصی طور پر ذراعت ،ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کے حلقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کی ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کی درآمد کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتاہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپ دینے کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں اس پروگرام کو جاری رکھنے اور مزید اضافہ کے حوالے سے امید ظاہر کی۔ نوازشریف نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے جلد سے جلد اسلام آباد میں رہائشی سفارتی پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔بعدازاں وزیراعظم نے مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دنیا میں غربت، جنگ یا دیگر تنازعات کے باعث ہجرت پر مجبور ہوئے، ہمیں نقل مکانی اور جبری ہجرت کی وجوہات کا جائزہ لینا ہوگا، مہاجرین کے مسائل حل کئے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں، دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، لاکھوں مہاجرین کو اس کانفرنس سے امیدیں ہیں، مہاجرین کیلئے نیویارک اعلامیہ انتہائی اہم ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مہاجرین کے لئے جامع حکمت عملی بنائے، مہاجرین کی تعداد میں اضافے سے مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم افغان مہاجرین کی باوقار واپسی کے حامی ہیں۔
طالبان سے تعلقات،بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی،بھارت کا گھناؤنا چہرہ پاکستان نے دْیا کے سامنے بے نقاب کردیا
جنیوا(این این آئی)بھارت کی جانب سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم ،بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت بھی شامل ،اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کیے جارہے ہیں، جن کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے، کشمیر میں تعینات 7 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو بھارت سے جانے سے روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ خرم پرویز کو انسانی حقوق کونسل میں خطاب سے اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ کونسل کے ارکان کو کشمیر کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے نوم چومسکی سمیت 52 بین الاقوامی دانشوروں کے کھلے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا گیا تھا کہ خرم پرویز کے خلاف ایکشن، کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے جبر کی نشانی ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ بھار ت مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے، پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کیے، جن میں بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت بھی شامل تھے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…