نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف جوکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ میں ہیں انہوں نے نیویارک میں امریکہ وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی اورملاقات میں جان کیری سے ملاقات میں کشمیر کا موضوع اٹھاتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہاد کردی، بھارت ریاستی سطح پر بربریت کا مظاہرکر رہا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں امریکی وزیر جان کیری سے ملاقات، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کیے گئے اقدامات سےآگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم رکوائیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے اہم ہے، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے، جس پر امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ملاقات میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی سطح پر بربریت کا مظاہر کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ایک سو سات افراد شہید ہوچکے ہیں۔اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔