چیچہ وطنی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف اپنے رکن اسمبلی رائے حسن نواز کی نااہلی پر خالی ہونے والی نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی،تفصیلات کے مطابق این اے 162کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال رائے حسن نواز کی خالی ہونے والی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار طفیل جٹ نے حیرت انگیزطورپر67210ووٹ حاصل کرکے تحریک انصاف کے امیدوار کو پچھاڑ دیا، پیپلزپارٹی کے شہزاد چیمہ تیسرے نمبر پر رہے ۔