ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین اور پاکستان نے ایک اور شعبے میں بھی ساتھ نبھانے کا فیصلہ کرلیا،تیاریاں شروع

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھانسو(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ راہداری منصوبے سے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئیگی ٗتجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر نے کہا کہ چین کیلوگ پاکستانی عوام کو بہترین دوست تصور کرتے ہیں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حالیہ دوریسے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے سے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئیگی ۔پرویز رشید نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے چین کی یورپ تک رسائی کیلئے فاصلہ کم ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ تجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے چینی وزیر ٹانگ گینگ نے کہاکہ ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے چینی حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ ڈراموں اور فلم کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔ٹانگ گینگ نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں نمائش کیلئے دونوں ملکوں کی5،5 فلمیں منتخب کی جائیں گی چینی وزیر نے کہاکہ چینی حکومت اپنے ڈراموں اور فلم کیلئے پاکستان کومضبوط مارکیٹ سمجھتی ہے ۔ چینی وزیر نے تجویز دی کہ دونوں ملک باہمی مفاد پر مبنی موضوعات پرفلمیں بنائیں پرویز رشید نے کہاکہ ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے ٗفلموں اور ڈراموں کے تبادلہ پروگرام سیدونوں ملکوں کے عوام قریب ہوں گے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافت شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے دونوں ملکوں کا بہتر مستقبل ہے اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…