جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کیلئے جاری پرامن مقامی جدوجہد کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔ اتوار کی سہ پہر نیویارک پہنچنے کے فوری بعد پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے ہی ممکن ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جدوجہد آزادی کو کامیابی کے ساتھ اپنے کئی نسلوں کو منتقل کیا ہے اور اب کشمیری نوجوانوں نے تحریک آزادی میں نیا جوش و جذبہ شامل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے ۔اسے یہ بات بھی تسلیم کرنا ہوگی کہ کشمیری عوام کی رائے کا احترام کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی برادری میں سیاسی طور پر مستحکم ، زیادہ محفوظ اور معاشی حوالے سے مضبوط ملک کا مقام حاصل کرچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی صف میں شامل ہو چکا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ، ریٹنگ ایجنسیاں اور عالمی سطح پر معروف کئی جریدے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…