جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارتی الزامات ،پاک فوج کے دبنگ جواب پربھارت کوچپ لگ گئ

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن رابطے میں پاکستان نے بھارت کے دخل اندازی سے متعلق بوگس الزامات مسترد کردیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈکواٹرز پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈرائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ہاٹ لائن پر رابطہ بھارت کی جانب سے درخواست کے بعد دوپہر میں کیا گیا، جس میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) کی صورت حال پر گفت گو کی گئی۔ترجمان کے مطابق ہاٹ لائن رابطے میں پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا، اس موقع پر پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ سے قابل عمل انٹیلیجنس معلومات مانگیں۔اس موقع پر میجر جنرل ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی نہیں کی گئی، ورکنگ باؤنڈروی اور ایل اوسی پر سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں۔بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی انٹیلی جنس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکواٹرز پر حملے میں دس ڈوگرا کی جگہ تعینات چھ بہار ریجمنٹ کے 17اہلکار مارے گئے، جب کہ حملے میں 20 فوجی زخمی اور کئی بیرکیں تباہ ہوئیںجس کاالزام بھارت نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے پاکستان پرلگانے میں دیرنہیں لگائی جس کاپاک فوج نے بھی دبنگ جواب دیدیاہے ۔جس کے بعد بھارت کوچپ لگ گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…