اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےپارٹی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، بلکہ پاکستان کا حصہ ہے۔ 24 ستمبر سے ملک بھر سے قافلے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں نے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ تشدد کیا گیا تو ہمارے نوجوان اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاک وزیراعظم کی بیٹی نائب وزیراعظم اوروزیراعلی کابیٹانائب وزیراعلی بناہواہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے الیکشن میں نشتیں جیتی نہیں خریدی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیب نے خوداپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستان میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رائے ونڈکسی کے باپ کی جاگیرنہیں ،کارکن زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت آئیں اوررائے ونڈمارچ کے لئے چندہ اکٹھاکرناشروع کردیں۔عمران خان کی تقریرپرن لیگ کےرہنمادانیال عزیزنے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کادماغ خراب ہوگیاہے جس کی وجہ سے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں ۔اب ان کے پاس کوئی ایشونہیں رہاتوالٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں جس سے عوام تنگ ہیں ۔