نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف آج رات امریکا پہنچ رہے ہیں ۔ جہاں وہ بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ یاد دلائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جنت نظیر وادی میں جابر قوتوں کے ہاتھوں انسانیت کی پامالی ، کشمیر کی سلگتی وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے باعث بیگناہوں کے قتل عام کیخلاف وزیراعظم پاکستان نواز شریف مشن امریکا میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق وزیراعظم آج رات ساڑھے گیارہ بجے امریکا پہنچیں گے اور منگل کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں گےاور عالمی قراردادوں کے مطابق تنازع کے حل پر زور دیں گے ۔وزیراعظم دورے کے دوران میں سعودی ولی عہد، اور ایرانی صدر سمیت گیارہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔