منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی سیاست میں حیرت انگیز موڑ،مصطفی کمال نے فاروق ستار کو کھلی پیشکش کردی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے فاروق ستار اور ایم کیو ایم کو کھلی پیشکش کی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لئے وہ احتجاجاً اسمبلی کی نشستیں چھوڑیں اور گزشتہ روز کی طرح سرگرمی کے ساتھ عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی اور رہائی کے لئے پاک سرزمین پارٹی ان سے ایک قدم آگے کھڑی ہو گی ۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ جس طرح سے فاروق ستاراور ایم کیوایم نے خواجہ اظہار الحق کی گرفتاری پر وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام متعلقہ اداروں کے دروازے کھٹ کھٹا دیئے اور مؤثر طریقے سے خواجہ اظہار کا مقدمہ پیش کر کے چند گھنٹوں کے اندر کیسز ہونے کے باوجود ان کو رہا کرا لیا، کاش فاروق ستار اور ایم کیو ایم کسی غریب ایم کیو ایم کے کارکن کے پکڑے جانے پر بھی اسی قسم کی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے تو آج 100 سے زائد ایم کیو ایم کے کارکن سالوں سے لاپتہ نہ ہوتے اور سالوں سے جیلوں میں بند نہ ہوتے۔ میں خواجہ اظہار کی والدہ اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ان کا بچہ 5 گھنٹوں میں انہیں واپس مل گیا لیکن میں اس موقع پر وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور فاروق ستار سے یہ مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ سینکڑوں ماؤں کے بچے بھی پابند سلاسل ہیں انہیں بھی گھرواپس بھیجا جائے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…