جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

افغان صدر بھارت جا کر بیوقوفانہ بات کر رہا ہے!! ہم نے اتنا عرصہ افغانیوں کو پالا‘ سینئر سیاستدان اشرف غنی پر برس پڑے

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق و زیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی بھارت میں جا کر پاکستان کیخلاف ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر پاکستان کو بند کرنے کی بے وقوفانہ بات کر رہاہے ‘کس میں اتنی ہمت ہے کے پاکستان کیخلاف ایسے اقدام اٹھا سکے ‘پاکستان نے افغانیوں کو پالا ‘کھانا دیا ‘اشرف غنی کا خاندان بھی پاکستان میں پلتا رہا اشرف غنی انڈیا کی سازشوں کا حصہ اور احسان فراموش نہ بنے ‘ہم پاکستان تحریک انصاف کے کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے جس میں کسی کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے۔ وہ ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ رحمن ملک نے افغان صدر کے بھارت میں بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی بھارت میں جا کر پاکستان کیخلاف ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر پاکستان کو بند کرنے کی بے وقوفانہ بات کر رہاہے ‘کس میں اتنی ہمت ہے کے پاکستان کیخلاف ایسے اقدام اٹھا سکے ‘پاکستان نے افغانیوں کو پالا ‘کھانا دیا ‘اشرف غنی کا خاندان بھی پاکستان میں پلتا رہا اشرف غنی انڈیا کی سازشوں کا حصہ نہ بنے اور احسان فراموش نہ بنے۔ رحمان ملک نے کہا کے ہم پاکستان تحریک انصاف کے کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے جس میں کسی کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھی چائیے کے وہ پانامہ لیکس کا کوئی قابل قبول حل نکالے ورنہ پاناما پاناما نہیں سیاست سیاست کا کھیل بن جائے گا .رحمان ملک نے کہا کے عالمی برادری جو خود کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتی ھے اسے چائیے کے وہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ان کا مزید کہنا تھا کے انڈیا نے اپنے ملک سے انسانی حقوق کا قانون تک ختم کر دیا ھے اب امریکا اور یورپ کو انڈیا کے ساتھ اسی بنیاد پر انڈیا کے ساتھ اپنے ہر قسم کے سفارتی مراسم ختم کر دینے چائیے جب تک بھارت انسانی حقوق کے قانون کو دوبارہ اپنے ملک میں لاگو نہیں کرتا رحمان ملک نے کہا کے وہ انڈیا میں انسانی حقوق کے خاتمے کے مسئلہ کو برسلز میں یورپی یونین میں بھی اٹھائیں گے .ان کا کہنا تھا کے پاکستانی موجودہ حکومت کو چائیے کے پاکستان میں جاری دھشت گھردی میں را کی سازشوں کو عالمی برادری کے سامنے اٹھاے اور بھارت کو بے نقاب کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…