نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پاکستانی روپے کی قدرڈالرکے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے کہ کچھ لوگ کس طریقے سے پاکستانی سکہ امریکہ میں بھی چلارہے ہیں بلکہ اسے امریکی کوارٹر ڈالر ( جو تقریبا ً 25 پاکستانی روپے کے برابر ہے) کے سکے کی جگہ استعمال کر رہے ہیں۔پاکستانی سکوں کاامریکہ میں استعمال کا یہ حیران کن انکشاف سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈیٹ کے ایک صارف نے حال ہی میں کیا ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اسے واشنگ مشین کے استعمال کے لئے آٹو میٹک سسٹم سے رقم ادائیگی کرنا تھی مگر اس کے پاس ایک کوارٹر ڈالر کا سکہ کم پڑ گیا۔ اتفاق سے اس کی جیب میں پاکستانی پانچ روپے کا سکہ موجود تھا، جسے کوارٹر ڈالر کی جگہ مشین میں ڈال دیا۔ مشین نے ناصرف پاکستانی سکے کو قبول کرلیا بلکہ اس کی قدر سے پانچ گنا زیادہ امریکی کوارٹر ڈالر سکے کے برابر شمار کیا۔ پاکستانی پانچ روپے کے سکے کو امریکی کوارٹر ڈالر کے سکے کی جگہ استعمال کرنے کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں