اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن بیمارہوگئ

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی امیدوار اورہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں، ڈاکٹرزکا کہنا ہے ہلیری کی طبیعت بہترہورہی ہے۔صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہیلری کلنٹن لڑکھڑا گئیں، نائن الیون کو پندرہ سال مکمل ہونے کی تقریب میں شریک سابق امریکی وزیرخارجہ اورصدر بننے کی امیدوارہیلری کلنٹن گرمی میں پانی کی کمی کا شکار ہوکرلڑکھڑا گئیں۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث ہیلری کلنٹن گھر چلی گئیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مختلف الرجیز کی وجہ سے ہیلری کو کھانسی کی شکایت بھی تھی جبکہ ہیلری کلنٹن نمونیہ کا بھی شکار ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہیلری کلنٹن نےاپنی الیکشن مہم کےسلسلے میں کیلیفورنیا کا دورہ منسوخ کردیا۔ہلیری کلنٹن کے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری کلنٹن نے ستمبر 11 کی تقریبات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے ڈیڑھ گھنٹے تک شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے دوران ان کی طبعیت ناساز ہونے پر وہ وہاں سے اپنی بیٹی کے گھر چلی گئیں تاہم اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔مخالف امیدوار نے ہیلری پر وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے صدرکا عہدہ سنبھالنے کے قابل نہیں، جوا ب میں ہیلری کلنٹن نے بھی بتا دیا کہ وہ صدارتی ذمہ داریوں کے لئے مکمل طورپر فٹ ہیںاورامریکہ صدربننے کی اہل ہیں ان کی بیماری موسمی ہے نہ کسی اورطریقے سے لگی ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…