سیؤل (این این آئی)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملہ کرنے کا کوئی اشارہ ملا تو ایسی صورت میں جنوبی کوریا کے پاس شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنے والا منصوبہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ کے چپے چپے کو مکمل طور ہر بیلسٹک میزائلوں اور بموں سے تباہ کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھااور کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔امریکہ سمیت اقوام متحدہ، جاپان اور جنوبی کوریا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس کے جواب میں پیانگ یانگ نے پابندیوں کی اس تنبیہ کو بے معنی کہا۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ جوہری تجربہ ایک جدید اور حال ہی میں تیار کیے گئے جوہری وار ہیڈ کا تھا اور اس نے اب بیلسٹک راکٹوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ۔
چپے چپے کو بموں سے اُڑادیاجائے گا،شمالی کوریاکومکمل تباہ کرنے کااعلان ،دنیا بڑی جنگ کے دھانے پر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی















































