اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یو ں تو قدیم دور کی اشیاء کا دریافت ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن کیلیفورنیا میں کئی اونس وزنی سونے کے نِگٹ کی دریافت نے سب کو حیران کردیا ہے۔جی ہاں!کیلیفورنیاکے شہر فریسنو میں معدنیات تلاش کرنے والے شخص نے حال ہی میں سونے کا ٹکڑا دریافت کیا ہے، جس کا وزن اٹھارہ اونس ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نگِٹ کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 70 ہزار ڈالر ہے۔واضح رہے اس سے قبل ملنے والا سونے کا نگٹ 1869میں دریافت کیا گیا تھاجس کا وزن 178پاؤنڈ ہے اور یہ نگٹ اب تک دنیا کا سب سے بڑا نگٹ ہے۔