ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

حکومت ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے‘ ملک میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں‘ موجودہ حکومت ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے پرعزم ہے‘ قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے کئی سنگ میل عبور کئے‘ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘ انتہا پسند عناصر کی کمر توڑ دی ہے‘ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے‘ سی پیک منصوبوں سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا‘ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے۔ اتوار کو قائد اعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی پر اپنے پیغام پر وزیراعظم نے کہا کہ قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ ہمیں پاکستان کو پرامن ‘ ترقی یافتہ اور روشن خیال اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم دنیا کے عظیم رہنما اور ایک مدبر سیاستدان تھے۔ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزادی کی تحریک چلائی۔ قائد اعظم نے دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی۔
تحریک آزادی قائد کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کا عکاس ہے۔ قائد اعظم نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی اور قانون و آئین کا احترام کیا۔ قائد اعظم نے سیاست میں مثبت روایات کو فروغ دیا اور برصغیر کے مسلمانوں کو اتحاد ‘ تنظیم اور یقین کا درس دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں‘ موجودہ حکومت ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے پرعزم ہے‘ قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے کئی سنگ میل عبور کئے‘ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘ انتہا پسند عناصر کی کمر توڑ دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے‘ سی پیک منصوبوں سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا‘ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…