اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایران میں افغان مہاجرین سے حیوانوں جیسا سلوک،لرزہ خیز انکشافات نے ہلچل مچادی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے شیراز نامی شہر کے ایک حراستی مرکز میں ڈالے گئے افغان مہاجرین کے ساٹھ ذلت آمیز سلوک کا انکشاف ہوا ہے اور اس واقعے کی تازہ اور لرزہ خیز تصاویر سوشل میڈیاپر شائع ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے ایران میں افغان پناہ گزینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں افغان مہاجرین کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانیوں سے سفاکانہ سلوک کو ایرانی رجیم کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا مظہر قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افغانیوں میں سے بعض غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔ کو ایرانی پولیس کی طرف سے افغان مہاجرین کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان کی نمائش کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانیوں کے قبضے سے منشیات اور فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں۔ایرانی پولیس کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو گرفتار کیے گئے درجنوں افغانیوں کے قبضے سے شراب، منشیات کی دیگر اقسام اور فحش فلموں پرمبنی سی ڈیز برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ انہیں غیرقانونی طور ایران میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے افغانیوں کے قبضے سے برآمد کی گئی ممنوعہ اشیاء بھی لوگوں کو دکھائی گئی تاکہ عوام الناس میں بھی افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے نفرت کے جذبات پیدا کیے جاسکیں



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…