اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

خطرے کی گھنٹی بج گئی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی گرتی ہوئی معیشت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کی بہتری کیلئے حکومت پہلے سے ہی کئی اقدامات اٹھا چکی ہے ‘ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ایکسپورٹ اور پیداوار کیلئے ریگولر بنیادوں پر اجلاس منعقد کر کے معاشی اظہاریوں پر گہری نظر رکھیں اور جہاں اصلاح کی ضرورت ہے فوری اقدامات کریں۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ معاشی اظہاریے درست سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر اشیاء سازی کے شعبہ میں ترقی کا رجحان ہے۔ مہنگائی کنٹرول میں ہے اور رواں برس 6 فیصد ہدف سے نیچے رہے گی‘ زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی کی وجہ سے جاری کھاتے کر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 591 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔ تجارت کے توازن میں بہتری آئی۔ ایف بی آر کے محصولات میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 14.6 فیصد کمی ہوئی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں زری اور مالیاتی پالیسیز رابطہ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے معاشی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اظہاریے درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر اشیاء سازی کے شعبہ میں شرح نمو میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے توانائی کی فراہمی میں بہتری ‘ اشیاء کی کم قیمتیں اور بہتر پالیسیاں ہیں۔ مالی سال 2016ء میں شعبہ 3.21 فیصد شرح نمو دیکھانے کے اہل تھا۔ صنعتوں سے متعلق ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ کئی شعبوں نے مالی سال 2016ء عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آٹو موبازئل نے 16.11 فیصد ‘ ربڑ کی اشیاء نے 7.16 فیصد ‘ نان میٹالک معدنی اشیاء 10.2 فیصد ‘ فارما سوٹیکل 6.54 فیصد‘ چمڑے 7.76 فیصد‘ فوڈ مشروبات نے 0.92 اور ٹیکسٹائل نے 0.42 فیصد شرح نمو میں اضافہ ظاہر کیا۔ تعمیرات ‘ ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبہ میں مشینری کی درامد کے موجودہ رجحان سے بڑے پیمانے پر اشیاء سازی کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی۔ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کنٹرول میں ہے۔ یہ امکان ہے کہ رواں مالی سال میں یہ 6 فیصد کے ہدف سے نیچے رہے گی۔ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں واضح اضافہ ہوا۔ 2016ء میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارہ میں 591 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں کمی تھی۔ گزشتہ سال کی نسبت تجارت کے توازن میں بہتری آئی جو گزشتہ سال کے 1.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہو کر 1.5 ڈالر پر آ گئی ایف بی آر کے محصولات میں مسلسل اضافے ہو رہا ہے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مالی سال 2016ء میں ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2016ء ں 14.6 فیصد کمی ائی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مضبوط رہی جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 125 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔ کیپٹل مارکیٹ کی کارکردگی عمدہ رہی۔ پی ایس ایکس کا انڈکس دنیا کی کئی کیپیٹل مارکیٹس سے بہتر ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سرکاری قرضہ 2013ء کی نسبت 21 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2016ء میں 20 فیصد ہو گیا ہے۔ اجلاس نے گرتی ہوئی برآمدات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ برآمدات میں اضافے کے لئے حکومت پہلے ہی کئی اقدامات اٹھا چکی ہے۔ صنعتی شعبہ میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے پیداوار ایکسپورٹ کے اجلاس ریگولر بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ گورنر اسٹیٹ بنک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ زری شعبہ میں توسیع معاشی اظہاریوں میں بہتری کے مطابق رہی۔ نجی شعبہ کی جانب سے لئے گئے قرضوں میں اضافہ ہوا۔ مالی سال 2016ء میں نجی شعبہ کی جانب سے لئے گئے قرضوں میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 460.6 ارب تک پہنچ گیا۔ کرنسی کی گروتھ مثبت رہی۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور ادارو ں کو ہدایت کی کہ وہ معاشی اظہاریوں پر گہری نظر رکھیں اور جہاں اصلاح کی ضرورت ہو فوری طو رپر اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…