لاہور( این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر اپنے ملک بھجوائے ۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں نے جہاں خلیجی ممالک کو پریشان کر رکھا ہے وہی تیل کی پیداوار ی کمپنیاں بند ہونے سے کئی پاکستانی بھی بے روز گار ہو چکے ہیں جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ جولائی سے اگست کے دروان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب پاکستان بھجے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 19 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی درآمدات اور سرمایہ کاری پہلے ہی کم ہے اگر ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی تو حکومت کا ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اور مرکزی بینک پر انحصار بڑھ جائے گا جس سے مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو گا اس لئے حکومت کو جلد از جلد خلیجی ممالک سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
عرب ممالک میں پاکستانیوں کا بے روزگار ہونا پاکستان کیلئے بھاری پڑ گیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































