اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایران، پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے دفتر کے دورے کے موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ‘ان کا ملک توانائی کی فراہمی اور سڑکوں، ریلوے اور ڈیمز کی تعمیر کے ذریعے پاکستانی معیشت کی ترقی میں مدد کرنے کی اہلیت رکھتا ہے’۔مہدی ہنر دوست کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستانی ٹیکسٹائل، چاول، طبی آلات، کھیلوں کے سامان اور زرعی مصنوعات کی ایران میں بہت مانگ ہے’۔تاہم ایرانی سفیر نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار، بینکاری کے چینلز کی کمی کی وجہ سے محدود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکاری کے مسائل کو حل کرنے سے دوطرفہ تجارت میں تیزی آئے گی۔ایف پی سی سی آئی کے اسلام آباد دفتر کے پہلے دورے کے موقع پر ایرانی سفیر کا استقبال ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم، نائب صدر ظفر بختاوری، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے سابق صدور خالد جاوید، اعجاز عباسی اور ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کورآڈینیشن سمیت دیگر عہدیداران نے کیا۔اس موقع پر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ‘ایرانی گیس پاکستان کے لیے توانائی کا سب سے سستا، تیز رفتار اور سب سے زیادہ قابل اعتماد ذریعہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس منصوبے کو جلد از جلد شروع ہونا چاہیے اور جلد ہی ایران 2 ارب ڈالر کی لاگت سے اپنی طرف کی پائپ لائن کی تعمیر مکمل کرلے گا۔
پاک چین راہداری منصوبہ ، بڑے اسلامی ملک نے شمولیت کیلئے خواہش کا اظہار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے



















































