ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی محبت میں افغان صدر نے پاکستان کیخلاف سب سے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

کابل(این این آئی)پاکستان فروٹ سیزن میں واہگہ پورٹ بند کردیتاہے،وسطی ایشیائی ریاستوں تک پاکستان کاٹرانزٹ روٹ بند کردینگے،افغان صدرکی دھمکی،آپشنزموجود ہیں، افغان تاجروں کیلئے اشیاء کی درآمد اور برآمدکیلئے ٹرانزٹ روٹ دستیاب ہیں،بھارت نے افغان تاجروں کوٹیرف چھوٹ پراتفاق کیاہے،اشرف غنی ،افغان صدراشرف غنی نے پاکستان کی طرف سے واہگہ پورٹ کوافغان تاجروں کیلئے بند کئے جانے کے جواب میں وسطی ایشیائی ممالک تک پاکستان کاٹرانزٹ روٹ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔صدراشرف غنی نے افغانستان اور پاکستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے اوون جینکینزسے کابل میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان اب زمینی طورپرچاروں طرف سے بند ملک نہیں ہے اس کے پاس کئی دیگرآپشنزموجود ہیں اور افغان تاجروں کیلئے اشیاء کی درآمد اور برآمدکیلئے ٹرانزٹ روٹ دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پھلوں کے سیزن کے دوران ٹرانزٹ روٹ بند کردیتا ہے جس کی وجہ سے افغان تاجروں کو کئی ملین ڈالرز کانقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پھلوں کی برآمد پر افغانستان کو فنانشل ٹیرف سے چھوٹ دینے پراتفاق کیا ہے ۔افغان صدر نے ملاقات کے دوران افغان امن مذاکرات ،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورپاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے انخلاء کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی خصوصی نمائندے نے کہاکہ پاکستان کی صورتحال اب ماحول کاتقاضا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل تیزکیاجائے اور رواں سال اور آئندہ سال مزید افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹ سکیں۔صدراشرف غنی نے کہا کہ افغان پناہ گزین دباؤ کی وجہ سے اورپاکستان کی جاری صورتحال کی وجہ سے نالاں ہیں اور وہ افغانستان واپسی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہاکہ افغان پناہ گزینوں نے ملک میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے افغان حکومت ان کی سرمایہ کاری کو افغانستان منتقل کرنے کیلئے تعاون کرناچاہتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ اس عمل میں افغانستان کی مدد کریں جبکہ افغان حکومت نے مہاجرین کی وطن واپسی میں تعاون کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…