ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

معروف کامیڈین کپل شرما نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما جو دنیا بھر میں اپنی برجستہ کامیڈی اور دیکھنے والوں کو ہنسانے کے لئے جانے اور مانے جاتے ہیںاپنی حکومت اور وزیر اعظم پر بری طرح سے برس پڑے ۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی صاحب یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟

تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین اپنے دفتر کھولنے کے لئے لائسنس کے اجراء کے لئے مانگی گئی رشوت پر شدید برہم ہو گئے اور پے درپے ٹویٹس کر کے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر ڈالیں ۔ کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر پھر بھی مجھے اپنا دفتر کھولنے کے لئے بی ایم سی کو 5 لاکھ روپے کی رشوت ادا کرنا پڑ رہی ہے، کیا یہی آپ کی حکومت کے اچھے دن ہیں؟

کپل کی یہ ٹویٹ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جاری ہوتے ہی تھوڑی دیر میں ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ کر دی جس پر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر اس سلسلے میں براہ راست مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے معذرت خواہانہ انداز میں کپل شرما کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیلات مہیا کریں ان کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے جبکہ رشوت مانگنے والے ادارے کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…