اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی سیاح اب بھارت میں شادیوں میں بھی شرکت کرسکیں گے ، بھارتی کمپنی نے مقامی افراد کی شادیوں کے ٹکٹ فروخت کرنے شروع کر دیئے۔ معاوضہ دلہن دلہا کو بھی ملے گا۔بھارتی شادیوں کے بن بلائے مہمان اب غیر ملکی سیاح ہونگے۔ بھارتی کمپنی نے شادی کے اخراجات میں دلہا دلہن کی مدد کے لیے انوکھا طریقہ نکالا اور ان کی شادی میں شرکت کے ٹکٹ غیر ملکی سیاحوں کو فروخت کرنے شروع کر دیئے۔بنگلور میں ہونے والی ایسی ہی شادی میں دلہا دلہن اور ان کے رشتے داروں نے کرائے پر لائے گئے غیرملکی مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔ سیاح شادی پر خوب انجوائے کرتے نظر آئے۔ نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے ٹکٹ فروخت کرکے چار سو ڈالر کمائے۔