وہ پاکستانی جس کے باورچی بھی شوگر مل کے مالک، جو شخصیت آپ سمجھ رہے ہیں یہ وہ ہر گز نہیں

7  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک شخصیت ایسی بھی ہیں جن کے مالی اور باورچی بھی کروڑوں مالیت کے حصص کے مالکان ہیں۔ اس بات کا انکشاف مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے باورچی اور مالی کے نام پر سات کروڑ مالیت کے یونائٹڈ شوگر مل کے حصص موجود ہیں۔ تفصٰلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ  نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اپنے مالی اور باورچی کے نام پر اپنی شوگر مل کے حصص غیر قانونی طور پر خریدے ہیں ۔

میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ شوگر مل کی خریداری کے لئے جے ڈبلیو ٹی نے جب جہانگیر ترین کی مل خریدنے کا فیصلہ کا تو مل کے سات کروڑ مالیت کے حصص جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے نام پر نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے باروچی اللہ یار اور مالی حاجی خان کے نام پر خریدے گئے یہ کروڑوں مالیت کے حصص مکمل طور پر غیر قانونی ٹریڈنگ کے ذریعے خریدے گئے۔

اس موقع پر طنز کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ “بڑے امیر ہیں یار، اللہ مجھے بھی ایسا کوئی باورچی دے دے”بیرسٹر ظفر اللہ کے مطباق اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیش آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی جانب سے نوٹس کے اجراء کے جواب میں جہانگیر ترین نے 8 دسمبر 2007ء کو اس تمام معاملے کو تسلیم بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…