جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شریف خاندان کو اسلام آباد اور مری میں گھر بنا کر دینے والے کو انعام میں کیا ملا؟ سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ نواز شریف فیملی کو مری اور اسلام آباد میں گھر بنا کر دینے والے ٹھیکیدار کو انعام کی شکل میں اسلام آباد کا میئر اور چیئرمین سی ڈی اے بنا دیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وفاقی دارلحکومت کے اہم ترین ادارے CDA کا چیئرمین ایک وقت میں اسی ادارے کے ٹھیکے لینے والے بندے کو لگا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ انصر عزیز جو کبھی سی ڈی اے کا ٹھیکیدار تھا۔ اسے پہلے میئر اسلام آباد لگایا گیا اور بعد میں انہیں چیئرمین سی ڈی اے لگا دیا گیا۔حکومت کا طریقہ واردات دیکھیں ۔
سینئر تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ F-11 اسلام آباد اور مری میں شیخ انصر نے شریف خاندان کو گھر تعمیر کر کے دیئے تھے، وہ ایک وقت میں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار ہوا کرتے تھے اور آج وہی سی ڈی اے کے چیئرمین ہیں۔ یعنی شیخ انصر عزیز چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد دونوں عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں۔ سینئر صحافی عامر متین نے کہا کہ میئر اسلام آباد کا کاروبار ہی پراپرٹی کا ہے اور انہیں پراپرٹی سے متعلقہ اہم ترین ادارے کا چیئرمین بھی لگا دیا گیا ہے۔ یہ کہاں کا قانون ہے کہ ایک ہی وقت میں میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے ایک ہی شخص ہو؟ عامر متین نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی کیلئے ’بلا‘ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ نواز شریف کا گڈ گورننس کا ماڈل ہے، اسلام آباد میں جو کچھ چیزیں رہ گئی تھیں وہ اب تباہ و برباد ہو جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…