راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ میں سب پرواضح کرناچاہتاہوں کہ پاکستان پہلے مضبوط تھااوراب ناقابل تسخیرہے ۔انہوں نے یوم دفاع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرہماری شہ رگ ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم ہرسطح پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم دوستی نبھاناجانتے ہیں اوردشمنی کاقرض اتارناجانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی عظیم دوستی ہے جس کانتیجہ سی پیک ہے ۔کسی بیرونی طاقت کوسی پیک پررکاوٹ نہیں ڈالنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے ملک میں خوشحالی اورمعیشت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ مکمل امن کےلئے ایکشن پلان پرمکمل طورپرامن کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں قوم کی طرف سے دشمنوں کوبتادیناچاہتاہوں کہ ہم جیت سکتے ہیں اورجیت کی حفاظت بھی کرناجانتے ہیں ۔