جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

فلم مالک پر سے پابندی ختم ‘فوری ریلیز کی جائے حکم کس نے جاری کیا؟

datetime 6  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے’’مالک‘‘ کے خلاف پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کو فوری طور پر ملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ’’مالک‘‘ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں معاشرے کے حقائق دکھائے گئے ہیں، فلم سینسر بورڈ کی اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی لہذا حکومت کی پابندی غیرقانونی ہے۔گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین کی دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے ۔
جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کچھ سین نکال دیے گئے لیکن پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے لہذا فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دیے جائیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فلم مالک پر پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کو فوراً ملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ فلم مالک کی ریلیز سے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ’’مالک‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی فلم پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ فلم مالک پر پابندی سے پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر پائی جا رہی تھی کیونکہ فلم میں کرپٹ حکمرانوں اور کرپشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…