اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے جس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پر بحث ہو گی۔ایوان بالا سینٹ کا اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی دو روز کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیںہوگا۔
دونوں اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت قانون سازی کے کئی امور پر بحث ہو گی ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منظور کی گئی متفقہ قرارداد پر بحث کا امکان بھی ہے۔اجلاس میں پاکستان کمیشنشز انکوائری بل 2016 پر بھی بحث متوقع ہے۔
قومی اسمبلی اور سینٹ کا اہم ترین اجلاس ۔۔۔ ایم کیو ایم کے خلاف کیا ہونے جا رہا ہے ؟
5
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں