ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آج بھی بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے اور انہیں پیدائش کے بعد مارنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہریانہ میں چند سال قبل ’’بیٹی بچاؤ مہم‘‘ شروع کی گئی تھی اور گزشتہ سال اس کی ایمبسیڈر بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا تھیں اور سال انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث یہ ذمہ داری نبھانے سے انکار کر دیا تھا۔
ان کی جگہ حال ہی میں اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلوان ساکشی ملک کو ’’بیٹی بچاؤ مہم‘‘ کا ایمبسیڈر منتخب کیا گیا مگر اب ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ بھی یہ ذمہ داری اٹھانے سے انکاری ہیں۔ لہٰذا منتظمین نے پری نیتی کو دوبارہ اپنی مہم کا حصہ بننے پر راضی کر لیا ہے۔ پری نیتی کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’کل دل‘‘ تھی جبکہ اب وہ ’’میری پیاری بندو‘‘ کے ذریعے دوبارہ سلور سکرین پر جلوہ گر ہونگی۔
پرینیتی ’’بیٹیوں ‘‘کو بچانے کیلئے پھر میدان میں آ گئیں
28
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں