پاکستانی شاہین ایک بار پھر فارم میں‘ وہ ہو گیا جو گوروں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

11  اگست‬‮  2016

ایجسٹن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر203 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے کھلاڑی جانی بیرسٹو تھے جو 55 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں الیسٹر کک، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیمز ونس، گیری بیلنس اور جانی بیرسٹو شامل ہیں۔معین علی اور جانی بیرسٹو کی شراکت میں 93 رنز بنے۔ جانی بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس ووکس میدان میں اترے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پہلے بولنگ سپیل میں انتہائی تیز رفتاری سے گیندیں کرائیں اور ابھی تک تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ وہاب ریاض کی گیند پر ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ الیسٹر کک کو اس وقت پہلی زندگی ملی جب پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے وہاب ریاض کی گیند پر ان کیچ ڈراپ کر دیا لیکن الیسٹر کک اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور میں سہیل خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جو صرف چھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے پر جو روٹ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ جو روٹ 26 کے انفرادی پر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کیخیال میں فیلڈر نے گیند کو زمین پر لگنے کے بعد کیچ کیا لیکن آن فیلڈ امپائر نے انھیں کیچ آؤٹ قراردیا۔ جب امپائر تھرڈ سے صاف کیچ پکڑنے کی تصدیق کی کوشش گئی تو صرف ایک زویے کی فٹیج موجود تھی اور اس طرح تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایلکس ہیلز سر ہلاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…