بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اورانگلینڈکی مابین آخری ٹیسٹ ،تیاریاں مکمل ،متوقع پاکستانی ٹیم کے نام سامنے آگئے

datetime 10  اگست‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ آج ( جمعرات ) 11اگست سے اوول کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلاجائے گا۔انگلینڈکوسیریزمیں2-1سے برتری حاصل ہے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کی صورت میں سیریز2-2سے برابرہوجائے گی جبکہ میچ ڈراہونے کی صورت میں انگلینڈیہ سیریز2-1سے جیت لے گااگرچوتھاٹیسٹ انگلینڈجیت جاتاہے تووہ 3-1کے واضح مارجن سے سیریزجیت لے گا۔دونوں ٹیموں 6سال بعداوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہونگی۔ اس سے قبل اوول میں پہلاٹیسٹ میچ12اگست1954ء کوکھیلاگیاجوپاکستان نے24رنزسے جیتا اور آخری ٹیسٹ 18اگست2010کوکھیلاگیاجوپاکستان نے4وکٹوں سے جیتا۔اوول میں دونوں ٹیموں کے مابین 9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے 4میچ پاکستان نے جیتے،3میچ انگلینڈنے جیتے اور2میچ ڈراہوئے۔اوول کرکٹ گراؤنڈمیں23500تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اوریہ میدان1845میں بنا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی متوقع ٹیم میں افتخاراحمد،سمیع اسلم،اظہرعلی،یونس خان، مصباح الحق(کپتان) اسد شفیق، سرفرا زاحمد(وکٹ کیپر)یاسرشاہ، محمد عامر، سہیل خان اور راحت علی شامل ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…