میڈریڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے قریب ایک ایسی ریاست ہے جہاں گزشتہ ایک ہزار سال سے خواتین اور ہر قسم کے مادہ جانوروں کے داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما اسپین میں ’’ماو?نٹ ایتھوس‘‘ نامی پہاڑی ریاست 800 عیسوی سے آرتھوڈوکس مسیحیوں کے لئے ایک معتبر علاقہ سمجھا جاتا ہے، یہ ریاست ویٹی کن کی طرح اپنے معاملات نبھانے میں خودمختار ہے، ’’ماو?نٹ ایتھوس‘‘ میں دنیا بھر سے آرتھوڈوکس مسیحی راہبانہ زندگی گزارنے آتے ہیں، اس لئے یہاں ایسی صدیوں سے کئی ایسی روایات اور پابندیاں رائج ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک یا خطے میں نہیں’’ماو?نٹ ایتھوس‘‘ میں کسی بھی شخص کے بلااجازت گھومنے پھرنے پر پابندی ہے، اس کے علاوہ اس علاقے میں ایک ہزار سال سے خواتین اور مادہ جانوروں کے داخل ہونے پر پابندی ہے تاہم حشرات اور پرندے اس پابندی سے مبرا ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں صدیوں سے کوئی عورت یا مادہ جانور داخل نہیں ہوسکا۔