بیجنگ(آئی این پی )چین میں ایک ایسا انوکھا گاؤں ہے جہاں رہنے والی قدیم کمیونٹی کی خواتین زندگی میں صرف ایک دفعہ بال کٹواتی ہیں۔ چین کے صوبہ گوانگ ژی میں 2 ہزار سال پرانا ایسا قبیلہ آباد ہے جس کی خواتین زندگی میں صرف ایک بار بال کٹواتی ہیں۔ 78 خاندانوں پر مشتمل قبیلے کی لڑکیاں شادی سے پہلے بال کٹواتی ہیں اور پھر زندگی بھر بالوں کی حفاظت میں لگ جاتی ہیں۔اکثر خواتین کے بال تین سے چار فٹ لمبے ہیں تاہم ایک خاتون ایسی بھی ہے جس کے بال سات فٹ تک لمبے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق وہاں کی خواتین بال دھونے کے لیے چاولوں کا پانی استعمال کرتی ہیں جو لمبے اور چمکدار بالوں کا راز ہے۔