جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

ہمسایہ ملک پر آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے 30 افرادہلاک ہوگئے جبکہ شمالی ریاستوں میں سیلاب کی تباہ کن صورت حال سے مزید 31 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریاست کے 28 اضلاع میں 37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔اس کے علاوہ بہار میں حالیہ بارشوں میں 26 دیگر افراد ہلاک ہوئے ۔آسام میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ صورت حال کافی سنگین ہے۔ سیلاب کو قومی آفت قرار دینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمیں لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔
ریاست کے آفات کنٹرول کے محکمے نے آسمانی بجلی گرنے سے 28 لوگوں کی موت کی تصدیق کر دی ۔ تاہم اموات کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو سرکاری امداد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔بجلی گرنے سے بھدری میں آٹھ، بالیشور میں سات، یھوردھا میں پانچ افراد کی جان گئی ہے۔ ان کے علاوہ میور بھنج میں چار، کٹک میں دو، جاجپور میں تین اور نیاگڑھ میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔بھدری ضلع میں ہنگامی امور کے افسر راجندر پانڈا نے بتایا کہ ان کے ضلع میں پانچ افراد کی موت کی خبر ہے۔
ریاست کے اسپیشل ریلیف کمشنر پردیپت مہاپاتر نے بتایاکہ مرنے والوں کا ابھی پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی مرنے والوں کی صحیح تعداد بتائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ریاست بہار اور آسام میں بھی مسلسل بارش سے سیلاب کی صورتحال مسلسل سنگین ہوتی جا رہی ہے۔بہار میں دس اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا گیا ہے اور وہاں 25 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ ریاست میں سب سے زیادہ سپول میں آٹھ اور پورنیہ میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…