برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سیر پر نکل چینی سیاح اپنی بیوی جرمن ہائی وے پر بھول گیا، جسے بعد ازاں پولیس کی مدد سے کافی فاصلے پر ایک دوسرے شہر کے قریب اس کے شوہر تک پہنچایا گیا۔ اس سے قبل یہ خاتون کئی کلومیٹر پیدل ہی چلتی رہی تھی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی سیر پر نکلے ان چینی سیاحوں نے جرمن صوبے لوئر سیکسنی سے گزرتے ہوئے ایک ہائی وے پر سفر کے دوران کچھ دیر کے لیے وقفے کا فیصلہ کیا۔ کچھ دیر آرام کے بعد یہ چینی سیاح جب وہاں سے رخصت ہوا تو اپنی بیوی کو بھول گیا۔ اسے یہ احساس ہی نہ ہوا کہ جو بیوی چین سے جرمنی تک اس کے ساتھ تھی، اسی کو وہ ہائی وے کے ریسٹنگ ایریا میں پیچھے چھوڑ گیا تھا۔اس خاتون کی عمر 63 برس بتائی گئی ہے اور اسے صرف چینی زبان آتی ہے۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے ہائی وے پر پیدل ہی چلنا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے کئی کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کر لیا۔پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہائی وے پر سفر کرنے والے کئی ڈرائیوروں نے دی جو خود بھی پریشان ہو گئے تھے۔ پھر کئی مرتبہ کی ناکام کوشش کے بعد پولیس خاتون کے شوہر سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی۔ وہ اپنی گاڑی میں واپس لوٹا اور آہل ہورن شہر میں ہائی وے پولیس نے اس کی بیوی اس کے حوالے کر دی۔
دنیا کے سفر پر نکلا ہوا چینی اپنی بیوی جرمن ہائی وے پر بھول گیا
12
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں