اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چیلننج کرنے پر عامر خان کی بھارتی باکسر کو ایسی نصیحت کے سن آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر وجندر سنگھ کے مقابلے کے چیلنج پر اسے نصیحت کی ہے کہ انہیں مقابلے کی دعوت دے کر اپنا کیرئیرتباہ کررہا ہے کیونکہ مقابلہ ہوا تو وہ ان سے کسی صورت جیت نہیں سکتا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 2 مرتبہ کے عالمی چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ بھارتی باکسر وجیندر سنگھ میرا اچھا دوست ہے ابھی تک وہ باکسنگ کے میدان میں ناتجربہ کار اور نوآموز ہے، ابھی اس کھیل میں اسے بہت زیادہ تجربے کی ضرورت ہے، مجھے چیلنج کرنے سے پہلے اسے سوچنا چاہیے تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا کیرئر تباہ ہوجائے۔ اگر وجیندر سنگھ کے ساتھ میرا مقابلہ ہوگیا تو یہ ایک بلاک اسٹر فائٹ ہوگی، میں بھرپور اہلیت رکھتا ہوں اور باکسنگ رنگ میں وجندر سنگھ کا مستقبل تاریک کردوں گا لیکن اس کے باوجود میں اس کی حوصلہ افزائی کرتارہوں گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ڈبلیو او ایشیا سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے بھارتی باکسر وجندر سنگھ نے اب بین الاقوامی سطح کے نامور باکسرعامر خان کو مقابلے کا چیلنج کرکے بڑا معرکہ سر کرنے کاخواب دیکھ لیا اور انہوں نے عامر خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینی پیکاؤ اور مے ویدر کو چھوڑیں اور اپنے روایتی حریف سے مقابلہ کریں۔ بھارتی باکسر نے مزید کہا تھا کہ عامر خان حامی بھریں تو وہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی رنگ میں اترنے کو تیار ہیں۔ اور اگر عامر خان میرا چیلنج قبول کرلیتے ہیں تو یہ صدی کا بہترین اور نہ بھولنے والا مقابلہ ہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…