ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بڑی پیشکش کر دی

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان آ کر کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی معاوضہ دیا جائیگا ،آئندہ ایڈیشن میں بھی ٹیمیں پانچ ہی رہیں گی کیونکہ پانچوں فرانچائزز نہیں مانیں ، چیئرمین پی سی بی استعفیٰ کیوں دیں ، ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے ، دونوں مشاورت کرتے ہیں ،جب تک سکیورٹی نہیں ہو گی کوئی ٹیم نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ملکوں نے اپنی سپر لیگ بنا لی ہے جس کے انعقاد سے اچھا منافع آتا ہے ۔پی ایس ایل کی وجہ سے کرکٹ میں بہتری آئی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے ۔جبکہ پی ایس ایل کے انعقاد سے کرکٹ میں بھی پیسہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سکیورٹی کا بڑا مسئلہ ے ،بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان آنے پر 80فیصد اتفاق کر لیا تھا لیکن بعد میں سکیورٹی خد شات کے باعث ٹیم نہیں آئی ۔جبکہ پچھلے سال آئر لینڈ کی ٹیم بھی آنے کے لیے تیار تھی لیکن جب تک سکیورٹی نہیں ہو گی کوئی ٹیم نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں دعوت دی گئی ہے۔پاکستان آ کر کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی پیسے دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی اس حوالے سے بات ہو گئی ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں۔ میں نے شہباز شریف سے کہا کہ اگر آپ تیار نہیں ہیں تو ہم کراچی میں کروا لیتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہے تو یہیں ہونا چاہیے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دورہ کراچی کے دوران ان کی ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں پی ایس ایل کراچی میں کروانے کے صورت میں سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے الگ پیکیج تیار کیاگیا ہے جس کے تحت ان سے کہا جا رہا ہے کہ آخری میچ لاہور میں کھیلنے کی صورت میں انہیں اضافی پیسے دیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 14کمرے تیار کروائے جا رہے ہیں۔اگر لاہور میں فائنل کروانے کی بات بن جاتی ہے تو کھلاڑیوں کو این سی اے میں ہی ٹھہرایا جائے گا کیونکہ ہوٹل سے آنے جانے میں مسئلہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں نئی ٹیم کو شامل کرنے کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیمیں پانچ ہی رہیں گی کیونکہ دیگر پانچوں فرنچائزز اس پر نہیں مانیں ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چیئر مین پی سی بی کیوں استعفیٰ دیں ؟،میرے ان سے کوئی اختلاف نہیں ہیں اور ہم دونوں مشاورت کرتے ہیں اور میں چاہتا ہوں شہریار خان پی سی بی چلائیں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز رواں سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جس کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے جیتا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…