اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اگر پاکستان ، انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیتا ہے تو انڈیا کو کیا نقصان ہو گا؟ پاکستانی جیت سے بھارتی پیٹوں میں مروڑ اٹھنے لگے

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں شکست دے کر خوشیاں منائیں تو بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگیا اور اسے پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا خواب ڈرانے لگے۔پاکستان نے لارڈز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر بھارتی میڈیا کو خوف میں مبتلا کردیا اور وہ قومی ٹیم کے پیچھے ہی پڑگیا ٗ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگر پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے ہوجائیگا اور پاکستان کی یہ برتری بھارت، ویسٹ انڈیز کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بھی ختم نہیں کرسکتا۔بھارت اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 112 پواءں ٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اگر سری لنکا آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرادیتا ہے تب بھی بادشاہت کا تاج پاکستان کے سر ہی سجے گا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب ترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں پاکستان مسلسل کامیابیاں حاصل کررہا ہے جب کہ انگلیں ڈ کو بھی مصباح الحق نے پہلی اننگزمیں شاندار سنچری کی ہی بدولت شکست سے دوچار کیا اور انہوں نے قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز کپتان عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان کی جیت کی تناسب 29.17 تھی جب کہ مصباح کی جیت کی تناسب 48.84 ہے۔واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…