اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مصباح الحق کا خواب ۔۔۔ جو آخر کار پورا ہوگیا

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ انہیں ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پچھلے چھ سال کے دوران ٹیم میں قابل فخر اور مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت پر خوشی اور ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے ایک سوال پر مصباح نے محتاط انداز اپناتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کے ڈرلز کے سارجنٹ یقیناً انہیں پش اپس کا اک اور سیٹ لگانے کیلئے بھیج دیتے کیونکہ وہ اپنے بازو کو صحیح طریقے سے نہیں موڑ پا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ مسابقتی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ عمر کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے بلکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کر سکتے ہیں تو پھر کرکٹ کھیلنے کا چیلنج قبول کر سکتے ہیں۔مصباح نے اسے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بہترین اننگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، لارڈز میں کھیلنا اور خصوصاً سنچری بنانا ایک خواب تھا اور خصوصاً اعزازی بورڈ پر اپنا نام دیکھنا یقیناکچھ خاص ہے ٗکپتان نے بتایا کہ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل فٹنس اور صلاحیتیں بڑھانے کیلئے بہت کام کیا ہے ٗیہ تمام چیزیں ہمارے لیے مددگار ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ لڑکے اب ان کنڈیشنز میں خود کو ڈھال رہے ہیں، وہ رنز بنا رہے ہیں اس لیے پراعتماد ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…