جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیس سال بعد پاکستان نے کھویا ہوا اعزا ز پھر حاصل کرلیا

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بیس سال بعد پاکستان پھربالنگ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں سر فہرست آ گیا ،انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ بولروں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ۔یاسر شاہ شاندار پرفارمنس کے باعث وہ 32 پوائنٹس حاصل کر کے رینکنگ میں چوتھے سے پہلے نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔یاسر شاہ تقریباً20 سال میں پہلے پاکستانی بولر ہیں جو آئی سی سی کی رینکنگ میں سرفہرست آئے ہیں۔اس سے قبل 1996 ء میں لیگ سپنر اور پاکستان کے موجودہ بولنگ کوچ مشتاق احمد آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر آئے تھے۔یاسر شاہ گزشتہ 11 برس میں ایسے پہلے لیگ سپنر بھی ہیں جو اس درجہ بندی میں سب سے اوپر پہنچے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا نے شین وارن 2005 میں دنیا کے بہترین ٹیسٹ بولر قرار دئیے گئے تھے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق یاسر شاہ کے پوائنٹس میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ وہ ابھی کوالیفائنگ پیریڈ میں ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق یاسر شاہ 878پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون 871پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ باؤلرزرینکنگ میں انگلینڈکے ایس سی جے بورڈ 859پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،آسٹریلیاکے ڈی ڈبلی سٹین 841پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،بھارت کے آراے جیدیجہ 789پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،نیوزی لینڈکے آراے بُلٹ 757پوائنٹس کے ساتھ ساتویں،آٹھویں نمبرپرآسٹریلیاکے جے آرہیزلے ووڈ ہیں جن کے 741پوائنٹس ہیں،جنوبی افریقہ کے ایم مورکل 724پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ جنوبی افریقن کیوی ڈی فلینڈر717پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں یاسر شاہ کے علاوہ پاکستان کے راحت علی 35ویں نمبر سے 32ویں نمبر جبکہ چھ سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ کھیلنے والے محمد عامر 93ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ بہترین بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبرپرآسٹریلیاکے ایس پی ڈی اسمتھ ہیں جن کے 925 پوائنٹس ہیں،نیوزی لینڈکے کے ایس ولیمسنز868پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 860پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،انگلینڈکے جے ای روٹ 820پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز818پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،آسٹریلیاکے اے سی ووگز811پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان کے یونس خان بھی811پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپرہیں۔آسٹریلیاکے ڈیوڈوارنرکے800پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں،پاکستان کے کپتان مصباح الحق 786 پوائنٹس کے سا تھ نویں جبکہ سری لنکاکے اے ڈی میتھوز765پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ کے مطابق اسد شفیق 13ویں سے 11ویں جبکہ سرفراز احمد 17 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…