ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

انٹرنیشنل ریسلر جان سینا نے پاکستانی لڑکے کی خواہش پوری کر دی

datetime 18  جولائی  2016 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوانوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریسلنگ سپر اسٹار جان سینا نے پاکستانی لڑکے سے ملاقات کرکے اس کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔جان سینا جس کے رنگ میں آتے ہی مداح خوشی سے اچھل پڑتے ہیں اور اس سے ملنے کو بے تاب رہتے ہیں تو خود جان سینا بھی ٗمداحوں کو نہ رنگ میں مایوس کرتے ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی انہیں سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک پاکستانی لڑکے سے ملاقات کی 17 سال کاتنزیل الرحمان پٹھوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔
تنزیل بھی جان سینا کا فین اور ان سے ملنے کا خواہشمند تھا۔اس کی یہ خواہش میک اے وش پاکستان کی مدد سے پوری ہوئی۔تنزیل کی ملاقات کولمبیا میں جان سینا سے کرائی گئی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے پر تنزیل کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا،سپر اسٹار کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور سندھی ٹوپی اور اجرک تحفے میں دی ٗجان سینا نے بھی نہ صرف تنزیل سے ملاقات کی بلکہ اسے اپنا کیپ اور کلائی بینڈ دیا جو یقیناًتنزیل کو اس خوشگوار ملاقات کی ہمیشہ یاد دلائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…