اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

لارڈز میں پا کستان کی جیت پر انگلش میڈیا نے ایسا کر دیا جس کی امید نہ تھی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک ) لارڈز ٹیسٹ کی ناکامی پر انگلش میڈیا اپنی ٹیم پر ہی برس پڑا ، کک الیون کی بیٹنگ لائن کو کمزور قرار دے دیا ، سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے موجودہ قائد ایلسٹر کک اور جو روٹ کی بیٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔مصباح الحق کی شاندار پرفارمنس کے بعد انگلش میڈیا بھی ان کا مداح بن گیا ۔انگلش پریس کے مطابق انگلینڈ الیون میں حکمت عملی کا فقدان تھا ۔ پاکستانی باؤلروں کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن بے بس دکھائی دی ۔
بلے بازوں کا غیر ذمہ دارنہ رویہ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنا اور بیٹسمینوں کی یہ روش سیریز میں مشکلات کو بڑھا سکتی ہے ۔سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے اپنے کالم میں کپتان ایلسٹر کک اور جو روٹ کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا ۔ بائیکاٹ کے مطابق دونوں سینئرز بلے باز جونیئرز کیلئے رول ماڈل نہ بن سکے ۔ سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم یاسر شاہ کی لیگ سپن کو بالکل سمجھ نہ پائی ۔ لارڈز ٹیسٹ کی فتح پر جہاں انگلش میڈیا نے پاکستان ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھے ، وہیں انگلینڈ ٹیم پر انگلش میڈیا نے تنقید کے خوب نشتر چلائے ۔انگلش پریس نے ٹیم کی ناکامی کو ناقص بیٹنگ کا شاخسانہ قرار دے دیا ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…