جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے 20سال بعد لارڈز میں انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دیکر 4میچوں کی سیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کر لی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) پاکستان نے 20سال بعد لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیرز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ۔تاریخی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں چار ٹیسٹ میچز جیتنے والی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ، بھارتی ٹیم لارڈز میں صرف دو ٹیسٹ میچ جیت سکی ہے ،انگلینڈ کی ٹیم 283رنز کے تعاقب میں 75.5اوورز میں 207رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری انگز میں برسٹو 48،گرے بیلنس 43، جیمز ونس 42اور کرس واکس23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے4،راحت علی نے 3،محمد عامر نے 2 اور وہاب ریاض نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،میچ میں مجموعی طور پر 10وکٹیں لینے پر یاسر شاہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چار میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنے تیسرے دن کا سکور 8وکٹوں کے نقصان پر214رنز اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی آخری دو وکٹیں سکور میں صرف1رنز کا اضافہ کرسکی اور پاکستان کی پوری ٹیم 215رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں کرس واکس 5، سٹوربراٹ 3 اور معین علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم 283رنز کے تعاقب میں 75.5اوورز میں207رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری انگز میں برسٹو 48،گرے بیلنس 43، جیمز ونس 42اور کرس واکس23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ الیسٹرکک 8، جوئے روٹ 9، معین علی 2، سٹورڈ براٹ1 اور بال 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے4،راحت علی نے 3،محمد عامر نے 2 اور وہاب ریاض نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔دوسری جانب تاریخی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں چار ٹیسٹ میچز جیتنے والی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ، بھارتی ٹیم لارڈز میں صرف دو ٹیسٹ میچ جیت سکی ہے۔لارڈز میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ شخصیت کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…