اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کوانٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹیل جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے محمد وسیم نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی باکسر محمد وسیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد وسیم نے سخت مقابلے کے بعد فلپائن کے باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی . پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، سیول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے اپنے فلپائنی حریف جیتھر اولیوا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد وسیم اس سے قبل مختلف عالمی مقابلوں میں 11 ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ ، کمبیٹ گیمز ، کنگز کپ میں بھی مختلف میڈلز اپنے نام کئے ہیں
پاکستانی باکسر نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
17
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں