پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

قندیل بلوچ نے ملتان میں اپنی موجودگی کو خفیہ کیوں رکھا؟ کس کے کہنے پر اور کیوں آبائی علاقے گئیں؟

datetime 16  جولائی  2016 |

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ نے ملتان میں اپنی موجودگی کو میڈیا سے خفیہ رکھے رکھا۔ماڈل چاند رات سے ملتان کے نواحی علاقے مظفرآباد کے ایک گھر میں مقیم تھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملتان میں قتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ نے ملتان میں اپنی موجودگی کو میڈیا سے خفیہ رکھے رکھا۔دو روزقبل بھی ملتان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملتان میں نہیں ہیں وہ ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں۔
دوسری طرف قندیل بلوچ کے مالک مکان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل چاند رات سے ملتان کے نواحی علاقے مظفرآباد کے گرین ٹاؤن میں مقیم تھیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ قندیل بلوچ نے اپنی ملتان میں موجودگی کو کیوں خفیہ رکھا؟ ذرائع کے مطابق یہ بہت اہم سوال ہے کہ قندیل بلوچ کس کے کہنے پر ملتان آئیں اور انہوں نے اپنی موجودگی کو خفیہ کیوں رکھا؟قندیل بلوچ کو کس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ ملتان جائیں؟ ذرائع کے مطابق درج بالا سوالات اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور ان پر مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…