ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں مبینہ طور پر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے غریب گھرانے سے شہرت اور بلندیوں کا سفر طے کیا۔ سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کی۔ماڈلنگ میں قدم رکھنے سے قبل قندیل بلوچ کا نام فوزیہ عظیم تھا ان کے والد کا نام ملک عظیم ہے جو معذور ہیں۔فوزیہ عظیم بنیادی طور پر جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے شاہ صدر دین کی رہائشی تھی۔قندیل بلوچ کا تعلق شاہ صدر دین کی ماہڑہ فیملی سے تھا۔ملتان میں بھی کافی عرصہ مقیم رہیں۔2003۔04ء میں فوزیہ عظیم شادن لُنڈ کے ایک نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوئی۔
فوزیہ عظیم اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ صدر دین میں آٹھویں جماعت میں پڑھ رہی تھی۔شادن لُنڈ کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اس جوڑے نے گھر سے فرار ہوکر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا۔اس منصوبہ پر فوزیہ عظیم نے تو عمل کیا اور گھر سے فرار ہوکر اپنے محبوب کی بتائی جگہ پر پہنچ گئی لیکن شادن لُنڈ کا رہائشی بے وفا نکلا یہی وقت فوزیہ عظیم کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کیونکہ اب فوزیہ عظیم (قندیل بلوچ)کے پاس دو ہی راستے تھے ایک یہ کہ وہ واپس اپنے گھر چلی جائے اور شرمندگی کا سامنا کرے دوسرا زندگی کے سفر کی نئی بس پکڑے۔
اسی وقت فوزیہ عظیم نے اپنی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کیا اور شاہ صدر دین کو چھوڑ کر ملتان آن وارد ہوئی۔یہاں پر اس نے ایک نجی بس کمپنی میں بطور بس ہوسٹس فرائض سرانجام دیں۔اس نوکری کے دوران فوزیہ عظیم کو تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑا۔زندگی کی سختیوں کے سامنے اس نے ہار نہ مانی۔نجی بس کمپنی میں فوزیہ عظیم نہ تو قندیل بلوچ میں تبدیل ہوئی ملتان میں قیام کے دوران ہی اس نے اپنی کاسٹ ماہڑہ سے بلوچ فیملی میں تبدیل کی۔فوزیہ عظیم اس دوران اپنے گھر والوں سے رابطہ میں رہی۔تاہم اس نے شاہ صدر دین واپسی کی بجائے شوبزمیں چھلانگ لگادی ماڈلنگ کی دنیا میں آنے کے بعد فوزیہ عظیم اچانک قندیل میں تبدیل ہوگئی جبکہ قوم ماہڑہ فیملی سے بلوچ خاند ان میں تبدیل ہوگئی۔فوزیہ عظیم کو قندیل بلوچ بننے میں بڑے پاپڑ پیلنے پڑے تاہم اس نے ہمت نہیں ہاری فوزیہ عظیم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی۔شاہ صدر دین کی رہائشیوں کے مطابق فوزیہ عظیم صرف3سال بعد یعنی2007۔08ء میں جنوبی افریقہ چلی گئی۔جہاں اس نے صرف سرمایہ بنانے پر زور لگایا۔مشرق وسطی اور مغربی ممالک اس کی منزل ٹھہرے پھر اچانک فوزیہ عظیم قندیل بلوچ میں ڈھل کی منظر عام پر آگئی اور پاکستان میں ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں جو ہر دکھا نے شروع کردیا۔
چند روزقبل قندیل بلوچ ملتان ہی سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر شائع کروا کر میڈیا کے سامنے ایک ہاٹ کیک بن گئی تھیں۔قندیل بلوچ نے ملک واپسی کے بعد کراچی اور لاہور،اسلام آباد کو مسکن بنایا۔1سال قبل اس نے اپنے والدین کے آبائی گھر کو گرا کر نیا گھر بنوا کردیا اور ماہانہ اخراجات کی ادائیگی بھی شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق قندیل بلوچ چاند رات سے ملتان کے نواحی علاقے مظفرآباد میں واقع اپنے آبائی گھر میں مقیم تھیں۔جہاں گزشتہ شب مبینہ طور پرا ن کے بھائی وسیم نے گلہ دبا کر ان کا قتل کردیا۔
معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر مفصل رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
-
مشہد میں دو دن
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
راولپنڈی، سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
فرعون کیلئے موسی اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملا ہیبت اللہ کو پیغام
-
دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ



















































