جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ہر دلعزیز بالی ووڈ میگا سٹار نے اب تک کی سب سے بڑی ڈیل کر ڈالی

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا جس کے بعد ان کی سیٹلائٹ رائٹس کی ڈیل بھارتی فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلمیں جہاں ریکارڈ بزنس کرتی ہیں وہیں ان کی فلموں کی ریلیز سے قبل سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت بھی فلم کی کمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے خود کو بالی ووڈ کا سلطان ثابت کردیا ہے۔سلمان خان نے بھارت کے معروف ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد ان کی 10 فلموں نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جس میں سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ بھی شامل ہے جب کہ اداکار کے بھارتی ٹی وی سے سیٹلائٹ رائٹس کے معاہدے کو فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔ سلمان خان نے سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے شاہ رخ خان ، عامر خان اور ہریتیک روشن سمیت بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار ہریتیک روشن نے اپنی 6 فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس 550 کروڑ میں فروخت کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…